99
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کل رات مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے لیے بہت مشکل تھا۔ ہمارے 3 بہادر فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے. تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ امریکی فوجیوں پر ڈرون حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے گا. امریکی افواج پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے واقعات کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے
شام کی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے. حماس کے رہنما نے کہا کہ 3 فوجیوں کی ہلاکت امریکہ کے لیے ایک پیغام ہے.