دوسری جانب انتخابی ادارے نے ملک کے تمام صوبوں میں بیک وقت سیکیورٹی اہلکاروں کے ذریعے بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی شروع کردی ہے.
ای سی پی کے ترجمان کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہو رہی ہیں. ترجمان نے مزید کہا کہ کم از کم تین سرکاری پریس ادارے اس وقت بیلٹ پیپرز چھاپ رہے ہیں، یہ عمل "اطمینان بخش” جاری ہے.
"پرنٹنگ کا کام، جو 16 جنوری کو ریٹرننگ افسران (ROs) کی جانب سے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے بعد شروع ہوا تھاکل2 فروری تک مکمل ہو جائے گا
انہوں نے مزید کہا کہ ریٹرننگ افسران (ROs) اور ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی ایجنسیوں کی مدد سے چاروں صوبوں کے لیے بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع کر دی ہے.
اس کے علاوہ انہوں نے نشاندہی کی کہ 29 جنوری 2024 سے دیگر معلومات کے ساتھ ساتھ ان کے پولنگ اسٹیشن کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے 8300 ایس ایم ایس سروس بھی عام لوگوں کو فراہم کی گئی ہے.
ووٹرز کو اپنے ووٹ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیجنا ہوگا. تمام ووٹرز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ وقت پر اپنے اور اپنے خاندان کے ووٹ کی تفصیلات حاصل کریں تاکہ انہیں پولنگ اسٹیشنوں کی تلاش میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے