ہر ظلم سہنے کے باوجود ہم نے کوئی قومی راز فاش نہیں کیا،نواز شریف

نواز شریف کے دور میں پیٹرول 60 روپے تھا جبکہ آج پیٹرول 260 روپے لیٹر ہے۔قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہمارے دور میں چینی سستی تھی،نواز دور میں ڈی اے پی کھاد 2500 روپے تھی، آج 13ہزار روپے ہوگئی ہے، نواز اور شہباز کے دور میں مفت دوائیاں ملتی تھیں،آج عوام کے پاس علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں۔آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا مگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں آئی ایم ایف پھر آگیا، پی ٹی آئی دور میں یہ پھر کشکول لیکر آئی ایم ایف کے پاس چلے گئے۔ ہم نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور یہ شہیدوں کیمجسمے جلاتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ مجھے جیل میں ڈالنے والے جج آج گھر جا رہے ہیں، مجھیجیل میں ڈالنے والے جج اس لیے جارہے ہیں کیونکہ چورکی داڑھی میں تنکا ہے، ان ججز کو اپنے کرتوت کا پتا ہے، نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا دی گئی، 3 بار مجھے وزارت عظمی سے ہٹایا گیا۔سابق وزیر اعظم نے بتایا کہ ہر ظلم سہنے کے باوجود بھی ہم نے کوئی قومی راز فاش نہیں کیا، میں نے زخم سہے لیکن ملک کو زخم نہیں لگنے دیے، ہمارے جو بھی نقصانات ہوئے،اس کی تلافی نہیں ہوسکتی۔پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اس شخص کو اقتدار جاتا نظر آیا تو ملک پر حملہ کردیا، سائفر کیس کا آج فیصلہ آیا ہے، انہوں نے تو قومی سلامتی کو دا پر لگایا دیا تھا مگر میں نے کبھی ملکی سلامتی کو دا پر نہیں لگایا۔مزید بتایا کہ پاکستان کے ہر موٹروے پر مسلم لیگ (ن)کا نشان ہے، ملک کے ہر ترقیاتی منصوبے پر (ن)لیگ کا نشان ہے۔بعد ازاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہارون آباد کا جذبہ ٹھنڈ میں بھی ماند نہیں پڑا،

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔