امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کو سزا دینا پاکستان کی عدالتوں کا معاملہ ہے۔ قانونی معاملات پر پاکستانی عدلیہ سے رجوع کریں بانی پی ٹی آئی کے موجودہ قانونی کیس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔میتھیو ملر نے کہا کہ ہم پاکستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،
ہم پاکستان میں جمہوری حکمرانی اور قانون کی حکمرانی کے حامی ہیں، ہم دنیا کے دیگر ممالک میں بھی قانون کی حکمرانی کے حامی ہیں، پاکستان سے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کا احترام ک مطالبہ کرتے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط جمہوری تعلقات ہیں، پاکستان میں آزاد اور شفاف جمہوری عمل دیکھنا چاہتے ہیں، ایسا جمہوری عمل جس میں تمام جماعتوں کو شرکت کا حق حاصل ہو، پاکستان میں شفاف انتخابات ہونے چاہئیں، اندرونی معاملات ہم امیدواروں کے حوالے سے کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔