اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بینک دولت نے 7 مختلف مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کی ڈیزائننگ اور جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق عام طور پر نئے نوٹ جاری کرنے میں 2 سے 3 سال لگتے ہیں تاہم اسٹیٹ بینک کا منصوبہ ہے کہ نئے نوٹ دو سال میں جاری کیے جائیں۔ئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا پہلا مرحلہ ان کا ڈیزائن ہوگا۔ اسٹیٹ بینک 3,3 ڈیزائن آرٹ مقابلے میں 10، 20، 50، 100، 500، 1000 اور 5000 کی 7 مختلف مالیتیں جمع کرے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آرٹ کے مقابلے میں مقامی فنکار، ڈیزائنرز اور طلبا اپنے ڈیزائن کردہ کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر 11 مارچ 2024 تک جمع کرا سکتے ہیں۔مقابلے میں منتخب کیے گئے ڈیزائنوں کو بعد میں ماہر کرنسی نوٹ ڈیزائنرز کی مدد سے سرکولیشن کے لیے حتمی شکل دی جائے گی۔علامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کو حتمی شکل دے کر حکومت پاکستان کو منظوری کے لیے بھیج دیا جائے گا۔ حکومت کی منظوری کے بعد کرنسی نوٹوں کی نئی سیریز جاری کی جائے گی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے نوٹوں کے اجرا کے ساتھ ساتھ موجودہ سلسلہ جاری رہے گا۔ نئے نوٹوں کی کافی فراہمی کے بعد، موجودہ نوٹوں کو گردش کے ذریعے مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔