موصولہ اطلاعات کے مطابق میئر اولیویا چاو جمعرات کو حتمی بجٹ پیش کریں گی۔ اس میں سٹی سٹاف کی سفارش کے مطابق 10·5 فیصد پراپرٹی ٹیکس کو 9·5 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگر یہ اقدام منظور ہو جاتا ہے تو، اوسط ٹورنٹو گھر کا مالک اس سال پراپرٹی ٹیکس کی مد میں تخمینہ $372 مزید ادا کرے گا۔
اس کے باوجود شہر کو آمدنی میں 42 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا شہر خسارے کو پورا کرنے کے لیے مزید کٹوتیاں کرے گا۔ سٹی کو فی الحال $1·8 بلین کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔ میئر چاو نے ٹورنٹو پولیس کے بجٹ میں کمی کا عندیہ بھی دیا ہے۔ میئر مجوزہ $1.186 بلین پولیس بجٹ سے 12 ملین ڈالر کم کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن پولیس چیف Myron Damke کا کہنا ہے کہ یہ عوامی تحفظ کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔