حکومت البرٹاکمیونٹی جسٹس گرانٹ سے کمیونٹی کیلئے اقدامات کرے گی

روایتی عدالتی نظام سے ہٹ کر قانونی مسائل کو حل کرنا اس میں شامل فریقین پر کم دباؤ کا باعث بن سکتا ہے، یہ کم خرچ اور عدالت جانے کی نسبت تیز تر ہو سکتا ہے اور البرٹا کے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے عدالتوں کے بجائے اپنی کمیونٹیز کے اندر مسائل کا حل نکالنے کو ترجیح دی ہے۔
کمرہ عدالت سے باہر فوجداری، خاندانی اور دیوانی انصاف کے معاملات کا حل نکالنے کے لیے البرٹا کے لوگوں کو زیادہ اختیارات دینے کے لیے، حکومتِ البرٹا نئی یک وقتی گرانٹ کی مد میں $1.2 ملین کی سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ اختراعی اور کمیونٹی کی بنیاد پر اقدامات کی حمایت کی جا سکے جو رسمی عدالتی نظام کے متبادل فراہم کرتے ہیں۔ البرٹا کمیونٹی جسٹس گرانٹ کمیونٹی کی ترتیب کے اندر انصاف تک رسائی کو بڑھانے میں مدد کرے گی، جو فعال، ثقافتی طور پر حساس، صدمے سے باخبر اور البرٹا کے کمزور لوگوں کی مخصوص ضروریات کے مطابق ہے۔

"کمیونٹی جسٹس پروگرامز باضابطہ عدالتی نظام کا ایک ثابت شدہ اور اختراعی متبادل ہیں۔ یہ گرانٹ کمیونٹی تنظیموں کو نظام انصاف تک رسائی حاصل کرنے اور عدالتوں پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد کرنے میں البرٹا کے لوگوں کے لیے مزید اختیارات فراہم کرنے کے لیے اختراعی پروگرامنگ کو تلاش اور تخلیق کرنے میں مدد دے گی۔
مکی ایمری (Mickey Amery)، وزیر برائے انصاف اور اٹارنی جنرل
کمیونٹی جسٹس، کمیونٹی کے اراکین کو فیصلہ سازی میں شامل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ثالثی، امن سازی اور دیگر کمیونٹی پر مبنی طریقہ ہائے کار کے ذریعے تنازعات کی بنیادی وجوہات کا حل نکالنے کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ مسائل کے حل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو کمرہ عدالت کے باہر تنازعے کو حل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اس کا مقصد کمیونٹی کی شمولیت، روک تھام کے پروگراموں اور انصاف کے متبادل طریقوں کے ذریعے محفوظ اور مستحکم کمیونٹیز کی تعمیر کرنا ہے۔
اہل کمیونٹی پر مبنی تنظیمیں اور مفاداتی گروپس موجودہ کمیونٹی جسٹس پروگرامز کی معاونت کرنے یا رسمی عدالتی نظام کے اختراعی متبادل بنانے کے لیے $5,000 سے $25,000 کے درمیان یک وقتی گرانٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواستیں 31 جنوری سے 29 فروری تک قبول کی جائیں گی۔
25 سالوں سے، کیلگری یوتھ جسٹس سوسائٹی نے 15,000 سے زیادہ نوجوانوں کی زندگی کے مشکل حالات اور بعض اوقات ایسے ناقص انتخابات سے باہر نکلنے میں مدد کی ہے جو انہیں اپنی پوری صلاحیت تک پہنچنے سے روک سکتے ہیں۔ اس گرانٹ جیسی سرمایہ کاری جو لوگوں کو جسٹس سسٹم سے دور کرنے اور کمیونٹی میں موثر حل کی طرف لے جانے کے مواقع کی حمایت کرتی ہے، تمام البرٹا کے لوگوں کے لیے ایک فتح ہے۔
ڈینس بلیئر (Denise Blair)، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، کیلگری یوتھ جسٹس سوسائٹی
"2021 سے، ہارن آف افریقہ ایجوکیشنل اینڈ اکنامک ڈویلیپمنٹ سوسائٹی اپنی کمیونٹی کو ثقافتی طور پر موزوں خدمات فراہم کرنے کے لیے وقف عمل ہے۔ یہ نئی گرانٹ البرٹا کے لوگوں کی ثقافتی طور پر معاون ماحول میں فوجداری عدالتوں سے ہٹ کر قانونی معاملات کا حل تلاش کرنے میں مدد کر سکنے کے لیے ہمارے جیسی کمیونٹی تنظیموں کے لیے قیمتی وسائل کا کام کرے گی۔”
یوسف علی (Yusuf Ali)، چیئرپرسن برائے بورڈ، ہارن آف افریقہ ایجوکیشنل اینڈ اکنامک ڈویلیپمنٹ سوسائٹی
"البرٹا کمیونٹی جسٹس گرانٹ پروگرام انصاف کا تجربہ کرنے، لچک پیدا کرنے اور نتائج کو بہتر بنانے میں خاندانوں کی مدد کرنے کے عزم کی علامت ہے۔ البرٹا کے فیملی جسٹس سسٹم میں اصلاحات متعارف کرانے کے اقدام کے ساتھ مصروف عمل کمیونٹیز اپنے سماجی، تعلقات، پرورش، مالیاتی اور صحت کے مسائل کے لیے درکار معاونتوں اور مہارتوں تک رسائی کو بااختیار بناتے ہوئے مخالف قانونی عمل پر انحصار کو کم کرنے کے لیے بین الشعبہ تبدیلیوں کی تحقیق کر رہی ہیں۔ اس از سر نو متصور نظام میں، خاندان خوشحال ہوں گے۔
ڈیانا لو (Diana Lowe)، مشیر برائے جسٹس سسٹم، انصاف کا تصور نو
یک وقتی گرانٹ کمیونٹی جسٹس کے اقدامات بشمول ضروریات کے جائزوں، تربیتی وسائل، تکنیکی معاونت اور پروگراموں تک رسائی بڑھانے کے لیے تحقیقی کوششوں کی حمایت کرے گی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔