امریکہ نے بھارت کو 3 بلین ڈالر مالیت کے ڈرونز کی فروخت روک دی جون 2023 کے معاہدے کے تحت، امریکہ نے بھارت کو 31 MQ-9A سی گارڈین اور اسکائی گارڈین ڈرون فراہم کرنے تھے۔امریکہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ گرپت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کی مکمل تحقیقات کرے۔3 بلین ڈالر کی مجوزہ خریداری میں ہندوستانی بحریہ کے لیے 15 سی گارڈین ڈرون شامل تھے، جب کہ ہندوستانی فضائیہ اور فوج کو آٹھ اسکائی گارڈین ڈرون ملنا تھے۔
جون 2023 میں بھارتی حکومت کے اہلکاروں نے سکھ رہنما گرپتون سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی، امریکی ذرائع کے مطابق گرپتون سنگھ پر حملے سے ایک ہفتہ قبل امریکا اور بھارت کے درمیان ڈرون کی خریداری ا کا معاہدہ ہوا تھا۔ .دی وائر نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی نمائندوں نے ڈرون کی فروخت کے لیے درکار قانونی عمل کو منجمد کر دیا ہے۔ حکام نے ان کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔