میڈیا رپورٹس کے مطابق پرفیومڈ باؤبلز کی چوری کا واقعہ 22 جنوری کی رات پیش آیا، جب شدید سردی کے باعث درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، جس کی وجہ سے سیکیورٹی کے لیے کسی کو تعینات نہیں کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور قطبی ریچھ کو لے کر فرار ہو گئے جو 12 فٹ لمبا اور 225 کلو وزنی تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں بھی ایسی ہی ایک چوری ہوئی تھی جس میں دو بھرے ریکون چوری ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق کینیڈا میں تقریباً 16000 قطبی ریچھ موجود ہیں جب کہ کینیڈا کے شمالی علاقوں میں قطبی ریچھ کا شکار قانونی ہے تاہم ریچھ کے شکار پر ماحولیاتی حکام کا سختی سے کنٹرول ہے۔