متحدہ عرب امارات کی وزارتوں اور وفاقی ایجنسیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایک سال کے اندر کم از کم 2000 سرکاری طریقہ کار کو مکمل کریں اور باقی کے لیے درکار وقت کو آدھا کر دیں۔اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ بیوروکریسی کا خاتمہ اور حکومتی سہولیات کی فوری فراہمی ملک کی مستقبل کی حکمت عملی کے دو اہم ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طریقہ کار کا مقصد لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے لیکن یہ بیوروکریسی کسی بھی حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن جاتی ہے جو سرکاری خدمات کو فروغ دینا چاہتی ہے۔
پروگرام کے تحت غیر ضروری حکومتی عمل کو ختم کرنے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکار یا ٹیم کے لیے 10 لاکھ درہم کے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
418