پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے بعد جوڑے کو قصوروار ٹھہرایا تھا جبکہ مقامی استغاثہ نے دونوں کے خلاف جان بوجھ کر قتل کے الزامات عائد کیے تھے۔
ژانگ بی او اور وائی ای چینگ چن کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی۔ ملزمہ نے بوائے فرینڈ سے کہا تھا کہ وہ اس کی سابق اہلیہ کے بچوں کے ساتھ نہیں رہ سکتی جس کے بعد انہوں نے معصوموں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔
Zhang Bo, who was convicted of throwing his two children (aged 2 and 1) to their deaths from a 15th-floor apartment was executed today, #Chongqing No.5 Intermediate People’s Court announced.
His girlfriend and accomplice Ye Chengchen was also executed. https://t.co/TSTZ1mLiWa pic.twitter.com/HN1xeIBj6f— Shanghai Daily (@shanghaidaily) January 31, 2024
جولائی 2021 میں کیس کی پہلی سماعت ہوئی تھی جس میں بچوں کی والدہ چن آئی پرو (ملزم کی سابق اہلیہ) نے ملزمان کو سخت سزا دینے کی استدعا کی تھی۔
28 دسمبر 2021 میں جوڑے کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔ اس کے بعد طویل عرصے تک کیس چلا اور اب پھانسی کی سزا پر عمل درآمد ہوگیا۔