رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر ملکی مداخلت اور سرگرمیاں کینیڈا کے جمہوری تانے بانے کو کمزور کر دیں گی اور کینیڈا کے کثیر الثقافتی معاشرے کو شدید نقصان پہنچائیں گی۔ اس طرح کی سرگرمیاں کینیڈا کے عوام کے حقوق کو بھی متاثر کریں گی.
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے رپورٹ کی مزید تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ رپورٹ میں چین کو ممکنہ خطرہ قرار دیا گیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ چین بھی کینیڈا کے انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر سکتا ہے.
کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما کے قتل کے بعد سے کینیڈا اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں ملوث تھیں