380
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی اینٹی کرپشن اتھارٹی نے پری اسلامک کلچرل ہیریٹیج کیئر اینڈ سپرویژن ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عمرو بن صالح عبدالرحمن المدنی کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔سعودی حکام کے مطابق عمرو بن صالح نے ایک کمپنی کو ٹھیکے دینے کے لیے اپنے سرکاری عہدے اور اختیار کا غلط استعمال کیا۔ عمرو بن صالح کے قریبی رشتہ دار سمیت 3 دیگر افراد کو کرپشن میں مدد کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔