ٹک ٹاک ویڈیو ز اب گوگل سرچ انجن پر بھی ظاہر ہونے لگیں

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک عالمی سطح پر ایک متنازعہ پلیٹ فارم ہے لیکن اس پر موجود مواد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ویب سائٹ سرچ انجن لینڈ نے نشاندہی کی کہ گوگل سرچ نے ٹک ٹاک سے معلومات نکالنا شروع کر دی ہیں اور اپنے نتائج کو نمایاں پوزیشن میں پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔
ٹک ٹوک ویڈیوز ہمیشہ گوگل سرچ کے نتائج میں آتے ہیں لیکن ان کے لیے پہلے کبھی واضح جگہ نہیں تھی۔اب ٹک ٹاک ویڈیوز اور ان کے کیپشنز گوگل کے فیچرڈ اسنیپٹس کے ساتھ گوگل کے AI سے چلنے والے سرچ جنریٹو ایکسپیرینس (ایس جی ای ) میں ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
گوگل کا یہ اقدام (یا کوشش) نوجوان صارفین کو راغب کرنے کی کوشش ہے۔ پچھلے دو سالوں میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ جنریشن زیڈ (1997 اور 2012 کے درمیان پیدا ہونے والے بچے) صارفین ٹک ٹاک کو ایک موثر سرچ انجن کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے حال ہی میں ایک بٹن شامل کیا ہے جو گوگل سرچ کے نتائج کو ٹِک ٹاک کے سرچ نتائج سے جوڑتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔