116
ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ عقاب اور شیر کی جوڑی کو کامیابی عطا فرمائے نوجوانوں کو روزگار ملے گا.
انہوں نے کہا کہ لاکھوں ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا، کامیابی کے بعد حلقے کی حالت بدل دی جائے گی
جہانگیر ترین نے کہا کہ ملتان کے لوگوں کے جذبے کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ہاں یہ میرا آبائی گھر ہے، لیکن اگر میں یہاں دیر سے آیا ہوں تو بھی خدا نے مجھے اپنے آبائی گھر کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہے.