سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو کے موقع پر سعودی وزیر دفاع اور ان کے جنوبی کوریائی ہم منصب کی موجودگی میں دونوں کے درمیان دفاعی حصول پروگرام کے معاہدے (Dappa) پر دستخط ہوئے۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری دفاعی فرم ایل آئی نیکس ون سعودی عرب کو درمیانے فاصلے تک فضائی دفاعی نظام فراہم کرے گی۔اس موقع پر ڈی اے پی اے کے ڈائریکٹر ایون ڈونگ ہوان نے کہا کہ امید ہے کہ یہ یادداشت دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کی تزویراتی شراکت داری میں کلیدی کردار ادا کرے گی اور دفاع کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے میں مدد دے گی۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا 2027 تک دنیا کا چوتھا سب سے بڑا دفاعی برآمد کنندہ بننے کے لیے کوشاں ہے۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ سینٹر کے مطابق 2000 میں 31 ویں نمبر پر رہنے والا جنوبی کوریا 2022 میں اپنی دفاعی درآمدات 17 بلین ڈالر اور 7.25 ڈالر تک بڑھا دے گا۔
179