قطر او ر مصر کی جنگ بندی کی تجاویز، حماس نے جواب دیدیا

دوحہ میں قطری وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بلینکن نے کہا کہ وہ حماس کے ردعمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وہ آج اسرائیلی حکام سے حماس کے ردعمل پر بات کریں گے۔ ابھی بہت کام کرنا باقی ہے لیکن یقین ہے کہ معاہدہ ممکن ہے۔قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے حماس کے ردعمل کو امید افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس نازک وقت میں معاہدے کے فریم ورک کی تفصیلات ظاہر نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ غزہ کے تنازع میں ایک ایسے وقفے کے لیے پرعزم ہے جس سے دیرپا امن قائم ہو گا، اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے وقفے کو بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔حماس نے کہا کہ معاہدے کی تجاویز میں غزہ کا محاصرہ ختم کرنا اور ہمارے لوگوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت، امداد، پناہ اور بحالی کو یقینی بنانا شامل ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں 27 ہزار 585 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔