فری لینڈ نے کہا کہ وفاقی حکومت کینیڈا ہاؤسنگ بینیفٹ کے لیے اضافی $99 ملین فراہم کرنے جا رہی ہے۔ جس کے ساتھ صوبوں اور علاقوں کی شراکت داری سے کم آمدنی والے کرایہ دار اور پناہ گاہیں مالی مدد حاصل کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مزید 100 ملین ڈالر ہنگامی موسم سرما کی فنڈنگ کے تحت دیئے جائیں گے تاکہ پناہ گاہوں کو بے گھر لوگوں کے لئے جگہ بنانے میں مدد ملے۔
حکومت کی جانب سے یہ قدم ان بے گھر لوگوں کی مدد کے لیے اٹھایا جا رہا ہے جو روز بروز بڑھتے ہوئے کرائے کو روکنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ فری لینڈ نے یہ اعلان اوٹاوا میں کابینہ کے دیگر ارکان کے ساتھ ہفتہ وار نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔