الیکشن کمیشن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بعض مقامات پر سیکیورٹی اور دیگر وجوہات کی بنا پر نتیجہ میں تاخیر ہوسکتی ہے تاہم اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔حکام کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے آر اوز کی لائیو لوکیشن کی مانیٹرنگ جاری ہے، پریذائیڈنگ آفیسر موبائل فون پر ای ایم ایس استعمال کریں گے۔بریفنگ کے دوران الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ افسران فارم 45 پولنگ اسٹیشن کے باہر لگائیں گے اور اس کی تصویر لے کر آر اوز کو بھیجیں گے۔حکام کا کہنا تھا کہ تصویر وقت اور مقام کے ساتھ موبائل فون کے اندر بند ہو جائے گی، انٹرنیٹ نہ ہونے کی صورت میں پریذائیڈنگ افسران ذاتی حیثیت میں فارم 45 آر او آفس میں جمع کرائیں گے۔
138