بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں لڑکی کا بھائی جان کی بازی ہار گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سالہ نویں جماعت کی طالبہ کو اس کے والد اور چچا نے لڑکے سے بات کرنے کے شبہ میں گلا دبانے کی کوشش کی اور پھر اسے دریائے یمنا میں پھینک دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کی چیخ و پکار پر علاقہ مکین اکٹھے ہوگئے اور لڑکی کو بچاتے ہوئے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچی خوش قسمتی سے بچ گئی جسے طبی امداد دینے کے بعد چائلڈ ویلفیئر کمیٹی میں رکھا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے والد نے اسے لڑکے سے بات کرتے ہوئے پکڑا تھا اور وہ سمجھ گئے تھے کہ ہم شادی کرنا چاہتے ہیں ۔پولیس کے مطابق لڑکی کے بیان کے بعد والد اور چچا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔