316
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح پر اسرائیلی فوج کے حملے کے نتائج کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فوری اجلاس بلانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس نے غزہ میں انسانی تباہی کی جنگ کی حمایت کرنے والے ممالک کو سنگین نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔