206
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سپر بال کی فتح کا جشن منانے کے لیے نکالی گئی ریلی میں ہوئی۔ فائرنگ کے بعد شرکا میں خوف و ہراس پھیل گیااور بھگدڑ مچ گئی ، لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد یونین سٹیشن کے قریب سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس ان افراد سے تفتیش کر رہی ہے، اصل ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔