اس کے تحت ساب کینیڈا انکارپوریشن کی جانب سے مختصر فاصلے کے فضائی دفاعی نظام کے لیے 227·5 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ یہ سامان فکسڈ ونگ ہوائی جہازوں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز سے تحفظ فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ بقیہ 46 ملین ڈالر انسداد ڈرون آلات کی خریداری پر خرچ کیے جائیں گے۔وزیر دفاع بل بلیئر نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کینیڈین مسلح افواج کے پاس فضائی دفاع کی صلاحیت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ آلات جلد از جلد خریدے جائیں گے اور رواں سال کے آخر تک انہیں فراہم کر دیا جائے گا۔ بلیئر نے یہ اعلان برسلز میں کیا، جہاں وہ نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
238