پشاور ہائی کورٹ میں عمر ایوب کی سیکیورٹی اور ٹرانزٹ ضمانت کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عمر ایوب وکیل بابر اعوان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے.
وکیل بابر اعوان نے عدالت میں کہا کہ عمر ایوب کے خلاف کل 23 مقدمات درج ہیں، لاہور میں 4، راولپنڈی میں 13، اسلام آباد میں 2، اٹک میں 3، گوجرانوالہ میں 1 مقدمہ درج ہے، میرے درخواست گزار وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ملزم کو ضمانت حاصل کرنے کے لیے کتنے دن کا وقت دیا جائے، جس پر دانیال چمکنی نے کہا کہ عدالت کو مناسب وقت دینا چاہیے.
بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب کو ایک لاکھ روپے کا بانڈ جمع کرانے کا حکم دیا اور پی ٹی آئی لیڈر کو ایک ماہ کے اندر متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی.
عدالت نے کہا کہ عمر ایوب کو ضمانت مل گئی ہے اور انہیں کسی بھی صورت میں گرفتار نہیں کیا جائے گا.
421