سابق کمشنر راولپنڈی کا بیان سانحہ 9 مئی پارٹ ٹو ہے: ن لیگ

، ڈسکہ الیکشن کی مثال آپ کے سامنے ہے، انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے، الزام لگانے والوں کو جواب دینا ہمیں آتا ہے، کمشنر راولپنڈی کا الیکشن کمیشن یا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ لاہور میں لیگی رہنما عطاء تارڑ اور عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھالیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے پاس کوئی ثبوت ہوتا تو وہ کل بتاتے، کمشنر راولپنڈی نہ آر اور تھے اور نہ ہی ڈی آر او، ان کی کوئی پوزیشن نہیں تھی، ڈی آر او اور آر اوز الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوتے ہیں۔’انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مختلف ڈی آر اوز اور ان کے بچوں کی تصاویر لگا کر خوفناک صورتحال پیدا کی جا رہی ہے، سابق کمشنر راولپنڈی کا بیان سانحہ 9 مئی پارٹ ٹو ہے، سابق کمشنر راولپنڈی نے بغیر ثبوت بات کر دی
، یہ ملک میں آگ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایمبولینسز اور بینک جلائے گئے، افواج پاکستان کیخلاف سازش کی گئی، ریاست اور سیاست کے خلاف ہم یہ سازش دیکھ چکے ہیں، یہ اب بھی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ اپنے انتشار انگیز رویوں سے باز نہیں آ رہے۔ملک احمد خان نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ساری سازش بیرون ملک سے کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلانا شروع کر دیا ہے، نگران حکومت کیا دیکھ رہی ہے کس چیز کا انتظار کر رہی ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولرز نفرت انگیز مواد بیچ رہے ہیں، نگران حکومت ان بلوائیوں اور جتھوں کو روکے۔لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ورکر ارسلان نے سب گروپس میں میسج فارورڈ کرنے کا کہا، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ورکر نے واٹس ایپ گروپ میں سب کو مطلع کیا کہ لیاقت چٹھہ صاحب پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ارسلان کے واٹس ایپ میسج کا سکرین شاٹ موجود ہے
، جہاں سے یہ جیت جاتے ہیں وہاں فیئر الیکشن اور جہاں ہار جائیں وہاں دھاندلی؟ ان کا یہ دہرا معیار نہیں چل سکتا، یہ بیرونی سازش کے تحت الیکشن کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آپ نے اس ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی، شہدا کی یادگاروں کو مسمار کرنا اور آئی ایم ایف کو خط لکھنا کہ پاکستان کو امداد نہ دیں یہ آپ کا وتیرہ ہے، لیاقت چٹھہ کو ریٹائرمنٹ سے پہلے استعفیٰ کا خیال کیوں آیا؟ سابق کمشنر راولپنڈی کا پی ٹی آئی سے تعلق ثابت ہوگیا ہے۔عطاتارڑ نے مزید کہا کہ کیا آر اوز اور ڈی آر اوز کی تصاویر لگانا دہشتگردی نہیں ہے، نگران حکومت آر اوز کو دھمکیاں دینے پر سخت ایکشن لے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انارکی پیدا کی جارہی ہے جس کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا، پی ٹی آئی لیاقت چٹھہ کی نئی کہانی سامنے لے کر آئی، لیاقت چٹھہ نے پریس کانفرنس سے قبل اسلم اقبال سے ملاقات کی۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے پاس کوئی ثبوت ہوتا تو وہ کل بتاتے، کمشنر راولپنڈی نہ آر اور تھے اور نہ ہی ڈی آر او، ان کی کوئی پوزیشن نہیں تھی، ڈی آر او اور آر اوز الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔