ٹرمپ نے اپنی کمپنی کے جوتے اس دن متعارف کروائے جب انہیں نیویارک کی ایک عدالت نے سول فراڈ کیس میں 355 ملین ڈالر کی سزا سنائی تھی.ان کی کمپنی کی طرف سے متعارف کرائے گئے ان جوتوں کو ٹرمپ نے "زمین پر سب سے بڑا جوتے” قرار دیا ہے”.امریکی میڈیا کے مطابق فلاڈیلفیا کے کنونشن سینٹر میں ٹرمپ نے امریکی پرچم کی تفصیلات کے ساتھ سنہری چمکدار جوتوں کا ایک جوڑا متعارف کرایا۔۔
یہ بھی پڑھیں
فراڈ کیس: ٹرمپ پر 355 ملین ڈالر جرمانہ ،کاروباربھی نہیں کر سکیں گے
امریکی میڈیا کے مطابق ‘نیور سرینڈر ہائی ٹاپس’ نامی جوتوں کی قیمت $399 ہے اور ویب سائٹ کے ذریعے فروخت کی جا رہی ہے۔ویب سائٹ پر ٹرمپ کے جوتے کے مزید دو ڈیزائن بھی فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں.