134
نویں اوور میں بابر اعظم کی جانب سے 91 رنز کے مجموعی اسکور پر غیر ضروری رن لینے کی کوشش کے نتیجے میں صائم ایوب کی وکٹ ضائع ہوگئی، جو زلمی کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا.میچ کے بعد کی تقریب میں بابر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے رن آؤٹ کو اہم موڑ قرار دیتے ہوئے صائم پر افسوس کا اظہار کیا۔”انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ایک اچھی شراکت داری قائم کر رہے تھے اور شراکت داری کو آخر تک لے جانے کی کوشش کر رہے تھے. بدقسمتی سے یہ میری غلطی تھی جس کے لیے میں نے سائم سے معافی مانگی ہے۔