میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین نے تھرمل ایئرنگ متعارف کرائی ہے جو کہ اپنی نوعیت کی پہلی سمارٹ بالی ہے جو انسانوں کو درجہ حرارت کی مسلسل نگرانی کرنے کے قابل بناتی ہے۔6 شرکاء کے ساتھ کی گئی ایک حالیہ تحقیق نے یہ ثابت کیا کہ جلد کے درجہ حرارت کو محسوس کرنے میں اسمارٹ واچ کے مقابلے میں ایک سمارٹ بالی زیادہ موثر ہے۔مزید برآں، یہ سمارٹ بالی تناؤ، خوراک، ورزش اور ماہواری کی علامات کی نگرانی کر سکتی ہے۔ اس بالی کا سائز عام بالیوں کے برابر ہے اور اس کا وزن تقریباً ایک چھوٹے پیپر کلپ کے برابر ہے۔
اس کی بیٹری لائف کے بارے میں بات کریں تو یہ بھی حیرت انگیز ہے یعنی بیٹری 28 دن تک فعال رہ سکتی ہے۔ اس میں درجہ حرارت کی پیمائش کے لیے دو سینسرز نصب ہیں، ایک مقناطیسی کلپ کا استعمال کرتے ہوئے کان سے منسلک ہوتا ہے جبکہ دوسرا کمرے کے درجہ حرارت کی پیمائش کے لیے کان سے ایک انچ نیچے لٹک جاتا ہے۔سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ اس سمارٹ بالی کو اپنی پسند کا خوبصورت ڈیزائن دے سکتے ہیں اور وہ بھی اس کی کارکردگی کو متاثر کیے بغیر۔
146