اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ملک کے بالائی علاقوں میں تین دن سے جاری بارشوں اور شدید برفباری کے باعث مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہوگئیں ،بجلی اور مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ صورتحال کے پیش نظر آزاد کشمیر کے 7 اضلاع میں امتخانات ملتوی کردیئے گئے۔ بارش، برفباری ایک روز مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیرمیں بارش اور برفباری کا سلسلہ تین روز سے جاری ہے۔ وادی نیلم وادی لیپہ، کرناہ سمیت پہاڑی علاقوں کی اہم سڑکیں بند ہوگئیں، پہاڑی علاقوں میں بجلی اورفون کا نظام بھی متاثر ہوگیا۔پیرچناسی، تولی پیر، گنگاچوٹی ،لسڈنہ، سدھن گلی، ضلع باغ، پونچھ، حویلی کی اہم رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ بارش برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔شدید برفباری کے باعث آزاد کشمیر میں مڈل کلاسز کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، پونچھ ڈویژن کے7اضلاع کے علاقوں میں امتحانات26فروری سے ہوں گے۔
207