یہ بھی پڑھیں
چینی سائنسدان انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ لگانے میں کامیاب
پچھلے سال انسانی آزمائشوں کی منظوری حاصل کرنے کے بعد، نیورالنک نے گزشتہ ماہ ایک مریض(جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) کے دماغ میں کامیابی کے ساتھ ‘ٹیلی پیتھی’ چپ لگائی.نیورالنک کی ٹیکنالوجی دماغ کے اس حصے میں دماغی کمپیوٹر انٹرفیس کو جراحی سے لگانے کے لیے روبوٹ کا استعمال کرتی ہے جو حرکت کے ارادے کو کنٹرول کرتا ہے۔یہ نظام ایک کمپیوٹر چپ پر مشتمل ہوتا ہے جو پتلے لچکدار دھاگوں سے منسلک ہوتا ہے جو روبوٹ کے ذریعے دماغ سے جڑے ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
امریکہ کا ایلون مسک کو انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ لگانے کی اجازت دینے سے انکار
روبوٹ کھوپڑی کے ایک چھوٹے سے حصے کو ہٹاتے ہیں، چپ کے دھاگے نما الیکٹروڈ کو دماغ کے ایک مخصوص حصے سے جوڑتے ہیں، کھوپڑی کے حصے کو سلائی کرتے ہیں، اور آخر میں صرف ایک داغ چھوڑتے ہیں جہاں جلد کاٹی گئی تھی۔ایلون مسک نے کہا کہ یہ طریقہ کار 30 منٹ کے اندر کیا جاتا ہے اور اس کے لیے جنرل اینستھیزیا کی ضرورت نہیں ہوتی جب کہ مریض کو اسی دن گھر بھیج دیا جاتا ہے۔