کینیڈا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دہشتگردی کے قانون کا اطلاق،پاکستانی نژاد افراد کو قتل کرنیوالا دہشتگر د قرار

جون 2021 میں 23 سالہ سفید فام انتہا پسند نیتھنیل ویلٹ مین نے سلمان افضل اور ان کے اہل خانہ پر اپنی گاڑی چڑھا دی۔ویلٹ مین کو پہلے ہی نومبر 2023 میں سلمان افضل، ان کی اہلیہ مدیحہ افضل، بیٹی یمنی افضل اور والدہ طلعت افضل کے قتل اور ایک نوجوان بیٹے کے قتل کی کوشش کا مجرم قرار دیا جا چکا ہے، جس کو بغیر پیرول کے 25 سال کی سزا سنائی گئی ہے، عمر قید کاٹنا پڑے گی۔
مقتول 46 سالہ سلمان فزیو تھراپسٹ تھے جب کہ ان کی 44 سالہ اہلیہ لندن کی ویسٹرن یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اسکالر تھیں اور سلمان کی 74 سالہ والدہ پاکستان سے وزٹ ویزے پر کینیڈا آئی تھیں۔ اس واقعے میں سلمان کی 15 سالہ بیٹی کی بھی موت ہو گئی۔ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار کسی مقدمے میں دہشت گردی کے قانون کا اطلاق کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔