کرس باربر،جو جنوب مغربی سسکیچیوان میں ایک ٹرکنگ کمپنی کے مالک ہیںنے گزشتہ ہفتے سسکاٹون میں کنگز بنچ کی عدالت میں دعویٰ کا ایک بیان دائر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کے اس ایکٹ کو شروع کرنے کا اقدام طاقت کا غلط استعمال ہے۔
دعوے میں کہا گیا ہے کہ اس رکاوٹ نے ہمیں بنیادی مالی لین دین کرنے اور معمول کی زندگی گزارنے کی صلاحیت سے محروم کر دیا، جس کے نتیجے میں شدید تکلیف، مشکلات، شرمندگی، جدید معاشرے سے اخراج، اور ذاتی اور کاروباری تعلقات کو نقصان پہنچا
وفاقی حکومت نے دفاعی بیان داخل نہیں کیا۔ ایک ترجمان نے ایک ای میل میں کہا ‘ہم اگلے اقدامات کا تعین کرنے کے لیے دعووں کا جائزہ لیں گے
باربر اور تمارا لیچ جو میڈیسن ہیٹ، الٹا سے تعلق رکھتے ہیں ، نے COVID-19 ویکسین کے مینڈیٹ کی مخالفت میں مظاہروں کی قیادت کی جس نے 2022 میں اوٹاوا کے مرکز اور اہم سرحدی مقامات کو بند کر دیا۔
88