مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقریر، برطانوی رکن پارلیمنٹ معطل

ایک بیان میں ٹوری ایم پی لی ایڈرسن نے کہا کہ مسلمانوں نے لندن کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، مسلمان میئر نے لندن کو ہم سے چھین لیا ہے۔کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ برطانیہ پر مسلمانوں نے قبضہ نہیں کیا بلکہ لندن کے میئر صادق خان پر مسلمانوں کا قبضہ ہے اور مسلمان میئر کا مطلب ہے کہ لندن پر مسلمان قابض ہیں۔لی ایڈرسن کی نفرت انگیز تقریر پر شدید ردعمل سامنے آیا اور برطانیہ کی لیبر پارٹی نے لی ایڈرسن کے بیان کو متعصب اور نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم رشی سونک کے ایم پی لی ایڈرسن کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔

بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان نے کہا کہ لی اینڈرسن مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں، ان کا بیان آگ کو ہوا دے گا، اس معاملے پر وزیراعظم کی خاموشی متنازع بیان کے دفاع کے مترادف ہے۔شدید تنقید کے بعد لی اینڈرسن کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے پر پارٹی سے معطل کر دیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca