امریکی دباؤ ،فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیا مستعفی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کو مغربی کنارے میں اصلاحات اور بہتری لانے کے لیے امریکا کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے مستعفی وزیر اعظم محمد اشتیا نے کہا ہے کہ میں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ سیاسی انتظامات میں فلسطینیوں کے درمیان وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے کیا ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل، مصر، قطر اور امریکا نے عارضی جنگ بندی کے اعلان کے لیے قیدیوں کے معاہدے کے بنیادی نکات پر اتفاق کیا ہے۔

جیک سلیوان کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں، قطر اور مصر کو حماس سے براہ راست مذاکرات کرنے چاہئیں، جو بائیڈن نے رفح آپریشن کے حوالے سے اسرائیل کا منصوبہ ابھی تک نہیں دیکھا۔دوسری جانب یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیرس میں ہونے والے مذاکرات میں 40 مغویوں کی رہائی کے بدلے غزہ جنگ میں 6 ہفتے کے وقفے کا امکان ہے اور سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی۔ امریکہ رمضان المبارک سے پہلے غزہ پر معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔