میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی علاقے بکنگھم شائر میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایسی چیز دریافت کی ہے جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی، ایک محفوظ انڈا جو کم از کم 1700 سال پرانا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ انڈا دنیا کا قدیم ترین غیر ارادی طور پر محفوظ کیا گیا انڈا ہے۔ محققین اس وقت مزید حیران ہوئے جب انہوں نے یہ بھی دیکھا کہ انڈا اب بھی اپنے اصلی مائع سے بھرا ہوا ہے۔آکسفورڈ آرکیالوجی کے سینئر پراجیکٹ مینیجر ایڈورڈ بڈولف نے کہا کہ یہ "بالکل ناقابل یقین” ہے کہ انڈے میں اب بھی مائع موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم نے انڈے کو دریافت کیا تو ہمیں امید تھی کہ انڈے میں موجود تمام مائع نکل آئے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔یہ انڈا پانی سے بھرے ایک بڑے گڑھے میں پایا گیا جسے رومیوں نے تیار کیا تھا۔ گڑھے کو اصل میں شراب بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اور پھر اسے قربان گاہ کے لیے مختص کیا جاتا تھا۔گڑھے میں ایک ٹوکری، مٹی کے برتن، سکے، چمڑے کے جوتے، جانوروں کی ہڈیاں اور دیگر انڈوں کے خول بھی ملے ہیں۔