81
ذرائع کے مطابق حکومت نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے.
مٹی کے تیل کی قیمت 2.92 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے جبکہ ہلکے ڈیزل تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی تجویز ہے.
ذرائع کے مطابق برینٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل ہے.
وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم سے 15 مارچ تک لاگو ہوں گی.