$ملین کی یک وقتی گرانٹ صوبے کے اسکول کے غذائیتی پروگرام میں توسیع لائے گی تاکہ اس تعلیمی سال میں مزید طلباء کو متوازن کھانے اور اسنیکس فراہم کیے جا سکیں۔
نموپذیر اذہان اور سیکھنے کے لیے یہ یقینی بنانا اہم ہے کہ طلباء کو مناسب غذائیت تک رسائی حاصل ہو۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت صوبے بھر میں 58,000 سے زائد طلباء البرٹا کے اسکول کے غذائیتی پروگرام کی مدد سے روزانہ غذائیت سے بھرپور کھانے حاصل کر رہے ہیں۔ اس مالی اعانت کی مدد سے، اسکول منتظمین شناخت شدہ اسکولوں میں غذائیت کے پروگرام تشکیل دینے، جاری رکھنے یا بڑھانے کے قابل ہوں گے۔
”طالب علم کی کامیابی کے لیے مناسب غذائیت بے حد ضروری ہے۔ کوئی بھی فرد خالی پیٹ کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی نہیں دکھا سکتا۔ خوراک اور خدمات کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو تسلیم کرتے ہوئے، ہم اس تعلیمی سال کے اختتام تک طلباء کی غذائیت کے سلسلے میں معاونت کرنے کے لیے اضافی مالی اعانت فراہم کرنے کے قابل ہونے پر بے حد مسرور ہیں۔“
ڈیمیٹریوس نکولیڈز (Demetrios Nicolaides)، وزیر برائے تعلیم
اسکول کے غذائیتی پروگرام کے لیے، حکومتِ البرٹا پہلے ہی اسکول حکام کو $20 ملین فراہم کر چکی ہے۔ یہ یک وقتی گرانٹ پہلے سے موجود مالی امداد میں 25 فیصد اضافہ کرتی ہے، جس سے 2023-24 تعلیمی سال کے لیے غذائیت کا پروگرام چلانے کے لیے کُل فنڈنگ $25 ملین ہو گئی ہے۔ یہ گرانٹ باقاعدہ فنڈنگ چینلز کے ذریعے سرکاری، علیحدہ شدہ، فرانسیسی بولنے والوں اور قابل اطلاق پبلک چارٹر اسکولوں میں ازخود پہنچ جائے گی۔
حکومتِ البرٹا، اسکولوں منتظمین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ اپنے طلباء کی غذائی ضروریات کو احسن طور پر پورا کرنے کے لیے کمیونٹی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کریں۔ اس پروگرام کی لچک کے ذریعے، مقامی اسکول بورڈ ایسے فیصلے کر سکتے ہیں جن سے کمیونٹی کے اندر اور مقامی تنظیموں کے ساتھ مضبوط روابط استوار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے طلباء اور خاندانوں کی بہترین مدد ہوتی ہو۔
”ایک بھرا ہوا پیٹ، سیکھنے کے عمل کو تقویت دیتا ہے اور یہ یقینی بناتا ہے کہ طلباء کے پاس اسکول میں آگے بڑھنے کے لیے توانائی اور توجہ موجود ہے۔ ہم اس اضافی فنڈنگ کے لیے شکر گزار ہیں تاکہ اسکول میں زیادہ طلباء کو صحت مند خوراک تک رسائی حاصل ہو۔“
لورا ہیک (Laura Hack)، سربراہ، کیلگری بورڈ آف ایجوکیشن
”ہمارے اسکول اور خاندان اس اہم مالی امداد کی قدر کرتے ہیں جو طلباء کو سیکھنے کے لیے تیار کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ ڈالرز، کمیونٹی تنظیموں کے ساتھ ہماری شراکتوں کے ساتھ مل کر، ناشتے، اسنیک اور دوپہر کے کھانے کے پروگراموں تک عالمی رسائی فراہم کرنے میں مدد کریں گے، جو طلباء کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔
105