تفصیلات کے مطابق گوادر میں گزشتہ روز سے شدید بارش کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، شہر کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب چکے ہیں پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوا، نکاسی آب کا نظام متاثر ہوا جس سے شہری پھنسے ہوئے تھے.
بارش کے باعث کئی مکانات بھی منہدم ہو گئے، بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے جبکہ شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں، مسلسل بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مسئلہ ہے
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں کل بارش اور برف باری شروع ہونے کے بعد صوبائی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے خط جاری کیا ہے.
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، بارشوں کی وجہ سے شہری علاقوں میں شہری سیلاب کا امکان ہے، بالائی اضلاع میں برف باری اور بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے.
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں بارش کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، بارش کے بعد کی صورتحال کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے.
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بارش کی وجہ سے گوادر کے گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہو گیا ہے، شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں
144