144
تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ خاتون صبح 11:36 بجے کے قریب سکاربورو میں میک لیون ایونیو کے قریب ہپ فیلڈ ٹریل کے ساتھ چل رہی تھی کہ ایک شخص پیچھے سے اس کے قریب آیا اور اس پر حملہ کر دیا۔ مشکوک پہلے خاتون کے پاس سے گزرا اور پھر اس نے مبینہ طور پر اس کے چہرے پر پیلٹ گن سے کئی گولیاں ماریں اور پھر پیدل فرار ہو گیا
خاتون کے چہرے اور ہاتھوں پر کئی زخم آئے۔ پولیس نے بتایا کہ مشکوک کو آخری بار گھٹنوں کے نیچے سرمئی رنگ کی جیکٹ، کالی پتلون اور دیگر سیاہ لباس پہنے دیکھا گیا تھا۔ اس نے اپنا چہرہ اور سر بھی ڈھانپا ہواتھا