سینیٹر نزہت صادق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے قبول کر لیا. سینیٹر نزہت صادق رکن قومی اسمبلی کے طور پر حلف لیں گے.
جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری بھی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو چکے ہیں.
سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی اپنا استعفیٰ چیئرمین صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا
مولانا عبدالغفور حیدری بھی آج قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے.
واضح رہے کہ اسمبلی کے نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے جس کے بعد آج قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔
128