100
انتخابی شیڈول کے مطابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک وصول کیے جائیں گے، کاغذات نامزدگی سہ پہر 3 بجے تک واپس لیے جا سکتے ہیں.
وزیر اعظم کے لیے نامزدگی کے کاغذات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے محکمہ قانون سازی سے حاصل کیے جا سکتے ہیں.
الیکشن رولز کے تحت کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران تجویز کنندگان اور تائید کنندگان کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے.
یاد رہے کہ کل مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق نے سپیکر منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جبکہ پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئے تھے.