اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) پاکستان آرمی کی جانب سے گوادر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، گزشتہ 48 گھنٹوں میں متاثرہ علاقوں کے اہل خانہ کو خوراک، پانی، ادویات اور بستر فراہم کرنے کے بعد انہیں مختلف محفوظ کیمپوں میں منتقل کیا گیا.
گوادر کے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کی کارروائیاں جاری ہیں جن میں ملا فاضل چوک، جنت بازار، شاہین چوک، سربندر اور جیوانی شامل ہیں، 20 خاندان جی پی اے ریسٹ ہاؤس میں مقیم ہیں جبکہ 43 خاندان ملا بینڈ وارڈ، فقیر کالونی اور ملا بینڈ میں مقیم ہیں.
مریضوں کے علاج کے لئے گوادر شہر کے قریب بازنجو فٹ بال کلب اور آر سی ڈی سی کے قریب ایک کیمپ لگایا گیا ہے، جیوانی کے روہبر گاؤں اور سربندر میں بھی سیٹ اپ قائم کیے گئے ہیں، جہاں 1500 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ہے
29 فروری کی رات کو آپریشن 5 گھنٹے تک جاری رہا، لوگوں کو مختلف مقامات پر سیلاب سے بحفاظت بچا لیا گیا،
334