109
بعد ازاں کانگریس کے رکن رو کھنہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کو کسی بھی قسم کے اسلحہ اور گولہ بارود کی منتقلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔کانگریس مین نے کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اس بات کا ڈیٹا فراہم نہیں کر سکے ہیں کہ امریکہ نے اب تک کتنا فوجی سازوسامان اسرائیل کو منتقل کیا ہے۔کانگریس کے رکن نے کہا کہ میرے مطابق اسرائیل کو 21 ہزار سے زیادہ فوجی سازوسامان دیا گیا ہے۔اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مجھے توقع ہے کہ جب ہم اپنے اتحادیوں کو جنگی سازوسامان فراہم کریں گے تو وہ اسے جوابی کارروائی میں استعمال کریں گے۔