صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں کریں گے.
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ غزہ کے عوام کو ضرورت سے کہیں کم خوراک مل رہی ہے.
عرب میڈیا کے مطابق چند روز قبل امریکی حکام نے کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے غزہ کی پٹی کو امداد پہنچانے، فضائی راستے سے امداد پہنچانے پر غور کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی ہے اور تقریباً 600،000 افراد خوراک کی شدید قلت کا شکار ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جو قحط جیسے حالات میں مبتلا ہیں.
یاد رہے کہ جمعرات کو اسرائیلی فوج نے ان لوگوں پر اندھا دھند بمباری کی جو بین الاقوامی امدادی قافلے سے کھانا لینے کے لیے جمع ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 193 افراد شہید ہوئے.
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں.
99