100
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سینئر امریکی اہلکار نےبتایا کہ قطر میں غزہ جنگ بندی کے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور اسرائیل جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔سینئر امریکی عہدیدارکے مطابق یہ اسی صورت میں ممکن ہو گا جب حماس معاہدے میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق شق پر عمل درآمد کی ضمانت دے گی۔
سینئر امریکی اہلکار نے یہ بھی کہا کہ امریکہ جنگ زدہ غزہ میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے انسانی امداد تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ابھی تک اسرائیل اور حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔