65
امریکہ میں رہنے والی سکھ برادری نے ہندوستان میں کسانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف واشنگٹن میں ہندوستانی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کیا. مظاہرین نے مودی قاتل کے نعرے لگائے اور سفارت خانے کے گرد مارچ کیا.
سکھ مظاہرین نے ہندوستانی سفارت خانے کے باہر مہاتما گاندھی کے مجسمے پر خالصتان کا جھنڈا لگا دیا. انہوں نے کہا کہ خالصتان کے قیام کا مقصد پنجاب کو ہندوستانی قبضے سے آزاد کرانا ہے.
سکھ فار جسٹس آرگنائزیشن کے رہنما بخشیش سندھو نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ بھارت میں کسانوں پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں اور ڈرون سے آنسو گیس برسائی جا رہی ہے