66
رجب طیب اردگان نے کہا کہ وہ شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر بہت خوش ہیں، وہ پاکستان اور ترکی کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے.
اس موقع پر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں طیب اردگان کے مبارکبادی جذبات کا خیرمقدم کرتا ہوں، انہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے، ترکی نے ہمیشہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکی نے ہمیشہ غزہ اور فلسطین کے تنازعات پر اپنی آواز بلند کی ہے جو قابل تعریف ہے. مسلم ممالک ہمیشہ ترکی کے اس کردار کی قدر کرتے ہیں. رجب طیب ایک تجربہ کار رہنما ہیں.