267
رپورٹ کے مطابق چین میں سالانہ قانون ساز اجلاس کے بعد وزیراعظم کی پریس کانفرنس کی روایت تھی تاہم اس روایت کو ختم کردیا گیا ہے۔اب چین کے وزیراعظم سالانہ قانون ساز اجلاس کے بعد پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی آئندہ چند سال تک خصوصی حالات کے علاوہ کوئی پریس کانفرنس نہیں ہوگی۔
سوال و جواب کے سیشن نچلے درجے کے عہدیداران کریں گے۔یاد رہے کہ 1993 سے چین کے وزیراعظم سالانہ پارلیمانی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے تھے اور عالمی سطح پر لائیو نیوز کانفرنس میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے تھے۔