امریکہ نے مریم نواز کا بطور وزیر اعلی انتخاب پاکستانی سیاست میں اہم سنگ میل قرار دیدیا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مریم نواز کا بطور وزیر اعلی انتخاب پاکستانی سیاست میں سنگ میل ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکہ اور پاکستان کے مفادات کے لیے اہم ہے اور وہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ دیتے رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ خواتین کو ملک کے سیاسی دھارے میں شامل کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں، پاکستان امریکن ویمن کونسل، سول سوسائٹی اور دیگر فیصلہ ساز اداروں کے ساتھ تعاون جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔