غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر کنگ سٹی میں پیش آیا، گولیاں لگنے سے 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔کیلیفورنیا کے حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، فائرنگ سے 3 مرد اور ایک خاتون ہلاک ہو گئے، خاتون کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، جاں بحق افراد کو گھروں کے اگلے صحن میں گولیاں ماری گئیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔واضح رہے کہ امریکہ میں پائے جانے والے گن کلچر کی وجہ سے اسکولوں میں بھی کبھی کبھار فائرنگ کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔